Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی گانا ”پسوڑی” بھی ڈزنی کی مس مارول میں شامل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

ڈزنی کی نئی سیریز“مس مارول “ کی چوتھی قسط نے پاکستانیوں کےدل جیت لیے کیونکہ نئی قسط میں شائقین کو نہ صرف کراچی کے مختلف مقامات دکھایا گیا بلکہ پاکستانی گانا پسوڑی بھی شامل کیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو کا مقبول گانا ’پسوڑی اور مس مارول

 کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین گانے پسوڑی کی لازوال مقبولیت نے اس کی حیثیت کو سال کے بہترین گانے کے طور پر مستحکم کر دیا ہے۔

یہ گانا اب تک 200 ملین سے زائد ویوز حاصل کر کے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو چکا ہے تاہم اب یہ مسز مارول میں بھی جادو چلا رہا ہے۔

پسوڑی کو مس ماروک سیریز کی قسط 4 میں دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ  قسط 4 میں کون کون سے پاکستانی گانے شامل ہیں تو پریشان نہ ہوں وہ گانے یہ ہیں ۔

کوک اسٹوڈیو کا مقبول گانا ’پسوڑی ۔

نصیبو لال اور طلال قریشی کا گانا آگ۔

نازیہ حسن کا مشہور گانا ڈسکو دیوانے۔

حسن اور روشن کا گانا ڈوبنے دے۔

سجاد علی کا بے بیا۔

مصرت نذیر کا میرا لانگ گواچہ۔

اس سے قبل، پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی اور جسٹن بیبس کے ہٹ ساونڈ ٹریکس، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی، وہ بھی مقبول ٹی وی سیریز میں جگہ بنا چکے ہیں۔