Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی مالیاتی اداروں نے ایپل کے خلاف کیس دائر کردیا

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل پر ریاست کیلی فورنیا میں مالیاتی اداروں کی جانب سے کیس دائر کردیا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی عدالت میں ایپل کے خلاف ایفینیٹی کریڈٹ یونین کی جانب سے درخواست دائرکی گئی جو کہ ریاست آئیوا سے تعلق رکھنے والے کریڈٹ چارٹرکمپنی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی جائنٹ موبائل فون انڈسٹری میں اپنی مارکیٹ پاورکوادائیگیوں کے لیے کارڈ جاری کرنے والی دیگرکمپنیوں کومسابقت سے روکنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

 مزید پڑھیں: دھوکہ دہی کے الزام میں 42 ہزار ایپلی کیشنزبند

شکایت کے مطابق ایپل اپنے اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور ٹیبلیٹ استعمال کرنے والے صارفین کواس بات کے لیے مجبورکررہا ہے کہ وہ کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے اس کے والٹ ’ ایپل پے‘ کو استعمال کریں۔ جیسا کہ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والی ڈیوائسزصارفین کوگوگل پے اورسام سنگ پے جیسے والٹ منتخب کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی رفتار سست کرنے کا الزام، ایپل صارفین کو 768ملین پاؤنڈ ادا کرے گا

ایفینیٹی کی جانب سے ایپل پریہ الزم بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ٹیپ اینڈ پے سلوشنزفراہم کرنے کے اہل والٹ کے استعمال سے بھی روک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار!

مذکورہ کریڈٹ یونین کا کہنا ہے کہ ایپل کی جانب سے ایپل پے استعمال کرنے والے 4 ہزارسے زائد بینکوں اورکریڈٹ یونینزکواس سے مستفید ہونے کے لیے سالانہ کم ازکم ایک ارب ڈالرکی اضافی فیس کی ادائیگی کے لیے مجبورکررہا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی فون ای سم چند لمحوں میں دوسرے موبائل میں منتقل، مگر کیسے؟

ایپل کا یہ طرزعمل نہ صرف جاری کنندگان بلکہ صارفین اورمسابقت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ اگرایپل مسابقت کا سامنا کرے توپھروہ اس بھاری فیس کے ساتھ اپنی اس خدمت کو قائم نہیں رکھ سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹیکنا لوجی جائنٹ ایپل نے ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی چار روزہ ’ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرزکانفرنس‘ ( ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022) میں آئی فون کے لیے کچھ منفرد اوراہم فیچرزمتعارف کرائے تھے۔

مزید پڑھیں: ایپل ایپ اسٹور پر ڈیڑھ ارب ڈالر فراڈ کی کوشش!

اس کانفرنس میں ٹیکنالوجی جائنٹ کی توجہ کا مرکزادائیگیوں کے نظام پرتھا اوراسی تناظرمیں ٹیکنالوجی جائنٹ نے ’ ٹیپ ٹوپلے ‘ کے نام سے ایک فیچرمتعارف کرانے کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت کسی بھی اسٹورپرایپل آئی فون کی مدد سے صرف ایک کلک سے کسی بھی چیز کی قیمت باآسانی ادا کی جاسکے گی۔

سیلیکون ویلی میں  ہونے والی اس کانفرنس میں آئی فون کوادائیگیوں کے لیے موثرطورپراستعمال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا تھا جس میں سے ایک فیچر’ بائے ناؤ؛ پے لیٹر‘ کومندوبین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

ممکنہ طورپر’آئی او ایس 16‘ میں دیے جانے والے اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان خریدی جانے والی کسی بھی شے کی ادائیگی ڈیڑھ ماہ کی 4 برابراقساط میں ادا کرسکیں گے۔ یہ فیچرآئی فون صارفین کے ایپل والٹ میں بلٹ ان ہوگا اوروہ اسے آن لائن اوربہ ذریعہ ایپ دونوں طریقوں سےاستعمال کرسکیں گے۔