Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام مشکل میں ہے اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہے اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اب صورتحال ایسی ہے کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے، ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے جبکہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے،ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔

متعلقہ خبریں