Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

آج کراچی ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخ اور 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایئر بلو کی کراچی سے جدہ کی 2 پروازوں سمیت کراچی سے نجف جانے والی ایران اور عراق کی ایک ایک پرواز منسوخ ہوئی ہے جبکہ پی آئی اے کی صبح 4 بجے مدینہ جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی صبح 8 بجے کی کراچی سے فیصل آباد اور لاہور کی پرواز سمیت دوپہر 12 بجے جانے والی ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ،  پی آئی اے کی ملتان، رحیم یار خان اور ایئرسیال کی اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہوئی ہے۔

اسکے علاوہ امارات ایئر کی صبح 4 بجے کی دبئی جانے والے پرواز جبکہ ایئرسیال کی صبح 7 بجے جانے والی پرواز بھی منسوخ کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی دوپہر ایک اور 2 بجے کراچی سے کوئٹہ کی 2 پروازیں جبکہ شام 7 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

سیرین ایئرلاین کی رات 9 بجے دبئی کی پرواز سمیت سیرین ایئرلاین کی رات 9 بجے دبئی کی پرواز اور تھائی ایئر کی رات 11 بجے کی کراچی سے بنکاک کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب تاخیر کا شکار ہونے والے ایئر بلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 402  ایک گھنٹہ 15 منٹ  تاخیر سے دوپہر 1:15بجے روانہ ہوگی جبکہ ایئر بلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 402  ایک گھنٹہ 15 منٹ  تاخیر سے دوپہر 1:15بجے روانہ ہوگی اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 چار گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں