Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

اس موقع پر عمران خان نے پارٹی قیادت کو الیکشن کمیشن کی جانب داری پر کھل کر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئینگے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود، شہباز گل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ عمران خان کو قانونی ٹیم کی جانب سے بھی تفصیلی  بریفنگ دی گئی۔

اسکے علاوہ پی ٹی آئی کی قیادت کو فیصلے کی قانونی نقائص سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔