دورہ جدید میں لوگ بینک اکاؤنٹس اور لاکرز میں اپنی قیمتی چیزوں کو محفوظ رکھتے ہیں لیکن پورانے زمانے میں یہ سہولت موجود نہیں تھی تو لوگ ایسا سامان تیار کرتے تھے جس میں اپنی قیمتی اشیاء کو محفوظ رکھ سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک امریکی سکے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹا سا خفیہ خانہ بھی تھا۔
Modified 1921 US 1 Dollar Coin with a sword that unlocks the secret vault pic.twitter.com/Y2G7HnBhlI
— History Defined (@historydefined) August 5, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکے میں موجود خفیہ خانے کی تلوار نما چابی ہے جس سے اس خفیہ خانے کو کھولا جا سکتا ہے۔
سکے میں موجود خفیہ خانہ بظاہر دکھنے میں اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں کچھ سما نہیں سکتا لیکن چھوٹے چھوٹے ہیرے یا نگینے ضرور رکھے جاسکتے ہیں۔




















