آن لائن کمیٹیاں ڈال کر 42 کروڑ فراڈ کی ملزمہ سدرہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن کمیٹیاں ڈال کرخواتین سے 42 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والی ملزمہ کو عوامی ردعمل نے ملزمہ سدرہ حمید کو پریشان کردیا جس کے بعد سدرہ نے کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں سدرہ کا کہنا تھا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، جب کہ تھانے میں مقدمہ درج نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے ایس ایس پی کمپلینٹ کورنگی سے رپورٹ طلب کر لی۔
سدرہ کا کہنا ہے کہ جن کے پیسے دینے ہیں ان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور پولیس تحفظ کیلئے ان کی درخواست نہیں سن رہی جب کہ معاشی مسائل کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کرسکی، صارفین سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کی سدرہ حمید نے خواتین کی 117 کمیٹیاں ڈالی تھیں لیکن انہوں نے کسی کو بھی ادائیگی نہیں کی اور ان خواتین کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔


















