دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتِ حال بہتر ہونے پر پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے 7 ہزار 286 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، پن بجلی کی پیداوار رواں سال اب تک حاصل ہونے والی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔
نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے بعد پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔
گزشتہ روز پیک آورز کے دوران تربیلا سے 3 ہزار 446 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔
تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے 1410 میگاواٹ اور غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔
منگلا سے 275 میگاواٹ اور چشمہ سے 147 پن بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی۔
واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے 386 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی اور واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہے۔


















