الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ کردیا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا۔چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔




















