بالی وڈ اداکار عمران خان نے فلموں کے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کر رہے ہیں۔
اداکار عمران خان حال ہی میں فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں عمران خان کو بالی وڈ اداکارہ کترینہ کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ساتھ ہی اپنی شئیر کردہ تصویر کی کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ وہ ڈبل شفٹس کی طرح کا روٹین گزار رہے تھے کیونکہ فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ اور ‘دہلی بیلی’ کی شوٹنگ ایک ساتھ جاری تھی۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ میں گیت ‘دو دھاری تلوار’ کی عکسبندی مکمل کرنے کیلئے دو شفٹس میں کام کر رہا تھا۔
یہ گانا مسلسل چار راتوں میں شوٹ ہوا جبکہ دن کی شفٹس میں ‘ نکڑ والے ڈسکو’ اور ‘سویٹی’ نامی گانوں کی شوٹنگ چل رہی تھی۔
عمران خان نے بتایا کہ دو سیٹس کے درمیان گاڑی میں سفر کرنے میں مجھے جو وقت ملتا تھا میں اس وقت سو جاتا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔













