Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ڈرگ مافیا کے خلاف مہم چلارہے ہیں، حارث نواز

حارث نواز نے کہا ہے کہ ہم ڈرگ مافیا کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈئیر ریٹائرڈ وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کے تحت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بہترین کام کروایا جارہا ہے۔

حارث نواز نے کہا کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ کورس کریں گے تو 200 بلین پاکستان کے لیے کما سکتے ہیں۔

نگراں وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے لیے جو بھی مسائل ہوں گے ہم مل کر حل کریں گے۔

 حارث نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ڈرگ مافیا کے خلاف مہم چلارہے ہیں، منشیات فروشی اور ڈرگ مافیا کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے۔

 نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا مزید کہنا تھا کہ کچے اور پکے کے ڈاکووں کے خلاف بھی ہر ممکن کارروائی کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں