Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق

وال اسٹریٹ جرنل   نے  کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کے الزام کی تصدیق کردی۔

امریکی اخبار  وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام نے جمہوریت کے علمبردار اور خود کو جمہوریت کی ماں کہنے والے بھارت کو بے نقاب کردیا۔

وزیراعظم ٹروڈو کے پاس ٹھوس شواہد ہونے کے باعث کینیڈا کے قریبی اتحادیوں یعنی امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حمایت کا اعلان کیا۔

نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس سے واپسی کے چند دن بعد  وزیر اعظم ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت پر کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔

بھارت کے بعد کینیڈا سکھوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے جہاں ساڑھے سات لاکھ سے زائد سکھ رہائش پذیر ہیں۔

ان میں سے ایک جگمیت سنگھ ہیں جو نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے خالصتان کے حامی رہنما اور وزیراعظم ٹروڈو کے گورننگ اتحاد میں جونیئر پارٹنر ہیں۔

وال سڑیٹ جرنل کے مطابق  کینیڈا کی تحقیقات بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کے دہشتگردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں ختم ہو جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں