Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ شاپنگ سینٹر میں آ تشزدگی، چارافرادکو بہ حفاظت نکال لیا گیا

صدربازارپشاورکی موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا تاہم چار افرادکو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ترجمان ریسکیوکا کہنا ہے کہ عمارت سے انجیکٹرزکے زرئعے دھواں نکالا جارہاہے، آگ پر ابتک 80 فیصد قابو پایا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کا کہنا ہے کہ قریبی عماتوں تک آگ پھیلنے سے روکنے کے لئے ملحقہ عمارتوں کی چھتوں سے آگ پر پانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ عمارت کی دوسری منزل میں دھواں بھرجانے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان 1122کے مطابق عمارت کو کلئیر کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، متاثرہ دکاندار بھی بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں، پاک فوج، ایئرفورس، کنٹونمنٹ بورڈکی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں 12 بجکر 45 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، بیٹریز اور یو پی ایس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ موبائل اور یو پی ایس بیٹریز وقفے وقفے سے پھٹ رہی ہیں، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، 4 افراد سامان نکالنے کیلئےاندرگئے جو پھنس گئے تھے،4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیوآپریشن میں 3ایمبولینسز اور130فائرفائٹرزحصہ لے رہے ہیں۔ آگ کی لپیٹ میں60سےزائد دکانیں اوردرجنوں کاونٹرز آئے۔