Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہے،حارث نواز

حارث نواز نےکہا ہےکہ پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نگراں وزیر داخلہ برگیڈیئرریٹائرڈحارث نواز کے ہمراہ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سوک سینٹر اور ڈی جے کالج میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی صورتحال اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ رائے دہندگان اور پریذائڈنگ افسران سے متعلقہ پولنگ کے عمل کے بابت دریافت کیا۔

اس موقع پرنگراں وزیر داخلہ برگیڈیئرریٹائرڈحارث نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز، سپورٹر اور کارکنان پرامن پولنگ کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کریں۔

حارث نواز نے یہ بھی کہا کہ پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولنگ اسٹیشن کے اطراف اور بیرونی حصوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔

نگراں وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے مزید کہا کہ مشکوک حرکات اور مشتبہ سرگرمیوں پر پولیس بروقت ریسپانس کو یقینی بنائے، پولنگ اسٹیشنز پر آنیوالے سینیئر سیٹیزن اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران اور جوان الرٹ اور تیار ہیں، اضافی نفری بھی تیار حالت میں موجود ہیں، سندھ پولیس دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بہترین طریقے سے استعمال میں لارہی ہے۔