آئی پی ایل کی خاطر دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا شکار ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جب کہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کیوی کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
آئی پی ایل میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔
















