پاکستان اور امریکہ کے مابین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ڈائیلاگ ہوا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ اور امریکی محکمہ خارجہ کی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ منعقد ہوا۔
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ علاقائی و عالمی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کار کو ظاہر کرتا ہے
پاک امریکہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکہ کالعدم تحریک طالبان اور آئی ایس آئی ایس خراسان جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں دہشت گردی سے نمٹنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔
پاکستان اور امریکہ کے حکام نے انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر تعاون، استعداد کار میں اضافے، ایک دوسرے کی تکنیکی مہارتوں اور بہترین تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا
ڈائیلاگ میں بارڈر سیکیورٹی انفراسٹرکچر اور تربیت کے امور پر بھی بات چیت کی گئی
2023 میں ڈائیلاگ کے آغاز سے امریکہ پاکستان کے 300 پولیس اور فرنٹ لائن بارڈر ریسپانڈرز کو تربیت فراہم کر رہا ہے
پاک امریکہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ٹی ٹی پی اور آئی ایس آئی ایس خراسان جیسی تنظیموں سے نمٹنے کے لیے شراکت داری خطے میں سلامتی کو فروغ دے گی۔
اعلامیے کے مطابق پاک امریکہ انتداد گرد دہشت گردی تعاون کثیر القومی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک بہترین نمونہ ثابت ہوگا۔
مشترکہ اعلامیے کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کمیونیکیشن کو فروغ دینے اور پرتشدد انتہا پسندی کا پتہ چلانے اور نمٹنے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔



















