Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملک کی خاطر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں صرف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ صرف پاکستان کی خاطر کیا ہے۔

عمران خان نے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جیل میں بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں