Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط ارسال

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کے لیے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط  تحریک انصاف کے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، عمران خان کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کر کے بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس پارٹی رہنما ملاقات کے لیے آئے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا، میں 3 گھنٹے اندر انتظار کرتا رہا میرے پارٹی رہنما باہر کھڑے رہے، میں نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کےلیے جیل بلایا تھا۔

متعلقہ خبریں