Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشرٰی بی بی نے عدالتِ عالیہ سے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔