Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھل مگسی میں آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریس ریلی اختتامی مراحل میں داخل

جھل مگسی میں جاری آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریس ریلی اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی، پری پیڈ کیٹیگری میں 29 ریسرزکی گاڑیاں شامل ہیں۔

جھل مگسی میں جاری آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریس ریلی میں اسٹارٹنگ پوائنٹ سے اب تک 10ریسرز گاڑیاں نکل چکی ہے۔ فیصل شادی خیل، نادرخان مگسی، محمد جعفرخان مگسی، صاحبزادہ سلطان کی گاڑیاں اسٹارٹنگ پوائنٹ سے نکل چکی ہے۔

فائنل مرحلے کا ٹریک 170 کلومیٹرپرمشتمل ہے۔ کل اسٹاک کیٹگری کے بہت سے ریسرکی گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا تھا۔ 29 ریسردھول اڑاتی خطرناک اوربل کھاتے ٹریک پراپنے جوہردکھائیں گے۔

آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کا 29 ریسرمیں دفاعی چیمپیئن کا فیصلہ رات کو ہوگا۔ خواتین کی کیٹیگری میں سیدہ ردا زینب کوواضح برترتی حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں