Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز روم میں پاکستانی موقف کی فتح کا جشن ، کیک کاٹاگیا،پرجوش نعرے

جنگی صورتحال میں بول نیوز ذمے دارانہ رپورٹنگ اور تجزیوں میں سب سے آگے رہا، یہی نہیں دفترمیں پاکستان کے موقف کی فتح کا جشن بھی بھر پورانداز میں منایاگیا۔

پاکستان بھر کی طرح بول نیوز کے ملازمین نے بھی پاکستانی موقف کی کامیابی اورسیز فائر کے اعلان پرخوب جشن منایا،اس موقع پر ملازمین نے کیک کاٹا اورپرجوش نعرے لگائے۔

سیز فائر کا اعلان ہوتے ہی بول نیوز کے ملازمین نے امن کے موقف کی کامیابی کا بھرپور جشن منایا۔اس موقع پر دفتر میں ملازمین نے پاک فوج زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

دفتر میں سیز فائر کے اعلان کے بعد مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،اس موقع پرخوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پاک فوج اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ بول نیوز کے ملازمین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ملازمین نے اپنی ذمے داریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جیت کا جشن بھی منایا۔

بول نیوز روم نعرہ تکبیر اللہ واکبر، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ خبریں