Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم آئی ٹی کی گریجویشن تقریب میں آزاد فلسطین کے نعرے،غزہ میں نسل کشی کی مذمت

ایم آئی ٹی کی گریجویشن تقریب میں پھرسے آزاد فلسطین کے نعرے لگ گئے۔ امریکی یوینورسٹی کی پوزیشن ہولڈرطالبہ نے فلسطین کے حق میں آواز بلندکردی۔

امریکی یونیورسٹی  کی طالبہ میگھاویموری کو جب اسٹیج پر بلایاگیا توانہوں نے فلسطینی اسکارف پہن رکھاتھا۔

تقریب میں صرف میگھا ویموری ہی نہیں بلکہ طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے فلسطینی اسکارف گلے میں ڈال رکھاتھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میگھا ویموری نے کہاکہ تعلیم ہمیشہ انسانیت کادرس دیتی ہے ۔ انہوں نے کہااس درسگاہ میں آنے کا مقصد بھی انسانیت کی بنیادی تعلیم کاحصول تھا۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکاہے کہ ہم انسانیت کے خلاف اقدامات کی کھل کر مخالفت کریں ۔ میگھاویموری کا کہناتھاکہ آج ایم آئی ٹی نے دنیا پر ثابت کردیاکہ ہم آزادفلسطینی ریاست چاہتے ہیں۔

میگھاویموری نے کہاکہ طلبہ نے فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی پر احتجاج کیاتھاجس پر سخت ردعمل کاسامناکرناپڑا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود طلبہ نسل کشی پر خاموش نہیں رہے  ۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی کھل کر مذمت کی۔ میگھا ویموری کے خطاب کو طلبہ نے بے حد سراہا۔ گریجویشن تقریب آزاد فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

میگھاویموری نے طلبہ سے کہاکہ آپ ایم آئی ٹی ہیں اور ایم آئی ٹی کے لئے دباؤکچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہم غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل  کشی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

ایم آئی ٹی یونیورسٹی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم آئی ٹی میں آزاد فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے۔ جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف سخت ایکشن لیاتھا۔

علاوہ ازیں گریجویشن تقریب کا اعلان کیا گیا مگر طلبہ اپنی روش پر قائم رہے جس پرتقریب ملتوی کردی گئی تھی۔

بعدازاں نئی تاریخ کا اعلان کیاگیا مگر طلبہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹے ۔ جس کے بعد مجبوراً یونیورسٹی انتظامیہ کو تقریب منعقد کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں