Site icon بول نیوز

ٹرمپ کی زبان سے بائیڈن کےلئے بے ساختہ نامناسب ریمارکس

ٹرمپ کی زبان سے بائیڈن کےلئے بے ساختہ نامناسب ریمارکس

ٹرمپ ایک سردخانے میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں / فوٹو ایکس گریب

ٹرمپ کی زبان سے بائیڈن کےلئے بے ساختہ نامناسب ریمارکس نکل گئے۔ امریکی صدر  نے جو بائیڈن پر براہ راست الزام لگادیا۔

انہوں نے کہاکہ جوبائیڈن مجھے یہاں دیکھناچاہتے ہیں۔  یہ بات انہوں نے ایک  ڈیٹینشن سینٹر کے  دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

امریکی صدر اپنی بے باک گفتگوکی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ کئی مواقعوں پر بے ساختہ طور پر مغلظات تک بک چکے ہیں۔ اس کےلئے وہ پوری دنیا میں خاصے مشہور بھی ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔ امریکی صدر نے جو بائیڈن پربراہ راست الزام لگا دیا۔ انہوں  نے بائیڈن کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا وہ مجھے یہاں دیکھناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو بائیڈن چاہتے تو تھے مگر وہ اس پر عمل نہیں کرسکے۔

Exit mobile version