Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایمان جانتی ہے کہ اس کی میری زندگی میں کیا حیثیت ہے اور وہ کبھی غیرمحفوظ یا حسد محسوس نہیں کرتی، ہمارے درمیان کبھی بڑے مسائل پیدا نہیں ہوئے۔
Auto Draft

رجب بٹ نے بتایا کہ ایمان اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی کیونکہ اسے پرسکون ماحول پسند ہے اور میں چاہتا تھا کہ حمل کے دوران اسے آرام دہ ماحول ملے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان زیادہ جھگڑے نہیں ہوئے، لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں نے معاملے کو ضرورت سے زیادہ اچھالا۔

یوٹیوبر رجب بٹ نے مزید بتایا کہ اب ہمارے درمیان تمام مسائل حل ہو چکے ہیں اور ایمان اپنے بیٹے کیوان کے ساتھ دوبارہ گھر واپس آگئی ہیں۔