Site icon بول نیوز

مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر

مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر

پشاور: آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اجلاس میں مستعفی وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا ہے، اس لیے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں لائی نہیں جا سکتی۔

مشورہ دیا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک کو عدالت میں چیلنج کر سکتی ہیں، جس کے بعد حکومت نے آئینی ماہرین کی سفارشات کے بعد اس معاملے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

Exit mobile version