Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کے دوران ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔

’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت پانے والی دنانیر ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے فوری توازن بحال کر کے خود کو گرنے سے بچا لیا، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@zaiqa_diariez_by_saba)

تقریب میں دنانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن اور ہائی ہیلز زیبِ تن کی ہوئی تھی، تاہم اس سے قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں وہ اسی طرح توازن برقرار نہ رکھ سکیں تھیں جب ساتھی اداکار خوشحال خان نے انہیں سہارا دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے دنانیر کے لباس اور جوتوں کو حادثے کی وجہ قرار دیا جبکہ دیگر نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنانیر جہاں جاتی ہیں، گِرنے کا کوئی نہ کوئی واقعہ ضرور ہو جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfan UL Haq (@irfan_views99)

متعلقہ خبریں