Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر کا مزاحیہ تبصرہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں کراچی میں ای چالان سسٹم پر تنقید کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں، انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ!
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر

واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 دنوں میں 12 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں