Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

گزشتہ روز 8300  روپے کے بڑے اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 8300  روپے کے بڑے اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار  762 روپے ہو گئی، اسی طرح دس گرام سونا 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار25 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟

 33 ڈالر کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4174 ڈالرہو گئی۔