ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی دوسری پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ منصوبے کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرضہ منظورکر لیا۔
منصوبے سے 500 کے وی کی نئی 290 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر ہوگی، جس سے اسلام آباد اور فیصل آباد کے لیے اہم گرڈ انفراسٹرکچر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
منصوبہ شمال جنوب پاور کوریڈور کی رکاوٹیں دور کرے گا، جبکہ شمالی علاقوں سے 3,200 میگاواٹ سستی پن بجلی منتقل ہو سکے گی، منصوبے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا، توانائی سکیورٹی بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
این جی سی منصوبے کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی ہوگی، اے ڈی بی کا 28.5 کروڑ ڈالر کا نارمل اور 4.5 کروڑ ڈالر کا مراعاتی قرضہ ہے۔
منصوبہ پاکستان کے کلین انرجی ٹرانزیشن کے اہداف میں مددگار ہوگا، گرڈ میں بہتری سے سسٹم لاسز کم اور قابل بھروسہ بجلی میسر آئے گی، اس طرح پاور سیکٹر اصلاحات اور ایس او ای گورننس میں بہتری کا عمل تیز ہوگا۔

