متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت میں دبئی سمیت دیگر شہروں میں حفاظتی نقطہ نظر کے تحت ریڈ اور یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یواے ای کے محکمہ موسمیات نے شدید دھند کے باعث اہم علاقوں میں ریڈ اور یلو الرٹ جاری کر دیے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ دھند کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم رہ سکتی ہے۔
دبئی پولیس نے شہریوں اور ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر غیر ذمہ دارانہ رفتار رکھنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ابوظبی میں سڑکوں پر دھند کے دوران حد رفتار کنٹرول سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈرائیورز کو مقررہ رفتار سے گاڑی چلانے پر مجبور کرنا اور حادثات سے بچانا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ضرورت نہ ہونے پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور گاڑی چلانے کی صورت میں ہائی بیم لائٹس کے استعمال اور فاصلے کو بڑھانے کا خاص خیال رکھیں۔
یہ دھند خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں زیادہ گہری رہنے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک میں سست روی اور حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔


















