سونے اور چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم گزشتہ روز سونا بڑی کمی کے بعد آج مستحکم رہا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا بغیر کسی کمی بیشی کے4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہا جبکہ سونے کی دس گرام قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 4042 ڈالر پر مستحکم رہا، اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کی کمی کے بعد 5222 روپے تک اگئی۔




















