پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین ائر لائن کی نجکاری کے خوف سے بیرون ملک سلپ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز سے سنئیر فلائٹ پرسن آصف انجم مقامی ہوٹل سے غائب ہوگئے، تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ائرلائن اسٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیشرفت، 4 سرمایہ کاروں نے پری کوالیفائی کرلیا
ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں جانے والی پروازوں کے ذریعے ائرہوسٹس اور فلائٹ اسٹیوورڈ ہوٹلوں سے غائب ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے ملازم کو دو روز قبل 19 نومبر کو واپس فلائٹ سے لاہور آنا تھا۔



















