جوہانسبرگ: جی 20 کے اجلاس میں فلسطین، سوڈان، کانگو اور یوکرین میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن قائم کرنے کے لیے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کے حتمی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی رہنمائی میں، ہم سوڈان، کانگو، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور یوکرین میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ، امریکہ نے روس کو جی 20 سے نکالنے کا مطالبہ کردیا
عالمی میڈیا کے مطابق رہنماؤں نے تمام دہشت گردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صرف امن کے ذریعے ہم پائیداری اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں عالمی تنازعات اور جنگوں کے خاتمے کے لیے بھی تعاون کا اعلان کیا گیا۔
مزید پڑھیں: جی 20 ممالک نے غریب ملکوں کیلئے قرض ادائیگی میں مزید ریلیف دے دیا
جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا کے ترجمان ونسنٹ میگوینیا نے تصدیق کی کہ جی 20 کے رہنماؤں نے اجلاس کے اعلامیے کی توثیق کی ہے۔
جی 20 میں 19 ممالک کے ساتھ یورپی یونین اور افریقی یونین شامل ہیں، اور یہ فورم 1999 میں قائم کیا گیا تھا۔

