Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا انوکھا منظر، الاسکا کے شہر میں سورج 64 دن تک طلوع نہیں ہو گا

آرکٹک سرکل میں شروع ہونے والی اس حیرت انگیز فطری کیفیت کو قطبی رات  کہا جاتا ہے

امریکی ریاست الاسکا کا سب سے شمالی شہر اٹکیاگ وِک جو پہلے بیرو کہلاتا تھا نے رواں سال کا آخری سورج دیکھ لیا ہے، اب اگلے 64 دن تک یہاں سورج بالکل نہیں نکلے گا۔

اس شہر میں 22 جنوری 2026 تک مکمل قطبی رات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ شہر آرکٹک سرکل کے بالکل اوپر واقع ہے، جہاں زمین کے جھکاؤ کی وجہ سے سورج افق سے اوپر نہیں آتا۔

لیکن فکر نہ کریں اس شہر میں مکمل اندھیرا بھی نہیں ہوگا دن میں چند گھنٹوں کے لیے ہلکی نیلی روشنی جیسے فجر سے پہلے دھندلا پن ہو جسے سِول ٹوائی لائٹ بھی کہا جاتا ہے۔

Northernmost US city of Utqiagvik in Alaska begins 65 days of polar night | Daily Mail Online

یہاں کے 4,400 باشندے اس اندھیرے کے عادی ہیں۔ درجہ حرارت منفی 30 سے منفی 40 ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے۔

یہی شدید سردی پولر وورٹیکس کو جنم دیتی ہے جو کبھی کبھی امریکہ کے باقی حصوں تک پہنچ کر برفانی طوفان لا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گرمیوں میں یہی شہر 80 دن تک مسلسل دن دیکھتا ہے یعنی 24 گھنٹے سورج طلوع رہتا ہے اور وہاں کے لوگوں کو اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور دراوزوں پر موٹے کپڑے کے پردے لگانے پڑتے ہیں تاکہ رات کا احساس ہو۔

اٹکیاگ وِک میں اگلا سورج ماہرین موسمیات کے مطابق تقریباً ڈھائی ماہ بعد یعنی 26 جنوری 2026 دوپہر 1 بج کر 23 منٹ پر نظر آئے گا۔