Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھائی لینڈ میں تباہ کن بارشیں؛ 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 33 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

تھائی لینڈ میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش نے تین صدیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تھائی لینڈ کے جنوبی شہر ہاٹ یائی سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، تاہم سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی جبکہ ہاٹ یائی سمیت متعدد شہر مکمل طور پر زیرِ آب آگئے۔

شدید بارشوں اور تیز پانی کے بہاؤ نے اسپتالوں، گھروں اور سرکاری عمارتوں کو ڈبو دیا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے لوگوں کے انخلا میں مصروف ہیں۔

 ہزاروں شہری گھروں کی چھتوں پر محصور ہیں، جہاں فوجی ہیلی کاپٹر متاثرین تک خوراک، پانی اور طبی سامان پہنچا رہے ہیں  جبکہ متاثرہ علاقوں میں آکسیجن سلنڈر اور جنریٹرز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

خطے کے دیگر ممالک بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے مجموعی طور پر 50 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔ سیلاب نے تھائی لینڈ کے 10 صوبوں اور ملائیشیا کی 8 ریاستوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب انڈونیشیا میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ میں ہنگامی صورتحال؛ مارشل لا نافذ

متعلقہ خبریں