Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کے نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کی 6 میں سے 5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 6 میں سے 5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جس میں این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے ن لیگ کے دانیال احمد اور ایم اے 139 لاہور سے ن لیگ کے محمد نعمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ این اے 143 ساہیوال سے ن لیگ کے محمد طفیل، این اے 185 ڈی جی خان سے ن لیگ کے محمود قادر کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔

مزید برآں پنجاب اسمبلی کی ساتوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات، 13 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار سب سے آگے