Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا پاکستان سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل اہم اقدامات کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی حکمت عملی مئی 2026 تک جاری کرنے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل اہم اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام کو آسان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی حکمت عملی مئی 2026 تک جاری کرنے کی سفارش کردی۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس استثنیٰ کو کم کرنے، خصوصی ریجیمز، بھاری ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکسز اور ایف بی آر کے رولز بنانے کے اختیارات کم کرنے کی بھی سفارش کردی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے سفارش کی کہ ایف بی آر کی سفارشات پر عمل درآمد میں پیش رفت رپورٹ سالانہ جاری کی جائے اور ایف بی آر کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری لائی جائے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کے اختیارات کم کرنے، ایف بی آر آپریشنز کا احتساب بڑھانے اور پرال سے متعلق آڈٹ فائنڈنگ ایک سال کے اندر جاری کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر اہم اتفاق