برطانیہ نے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو غیر متوقع کارروائی کے بعد ملک بدر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کو آج صبح کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گیا، جبکہ ان کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق برٹش ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کا ویزہ منسوخ کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے بعد ان کی فوری ڈی پورٹیشن عمل میں لائی گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رجب بٹ نے پاکستان میں اپنے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سے برطانوی حکام کو آگاہ نہیں کیا، جسے ان کے خلاف کارروائی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور ملک بدری کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہیں۔
مزید انکشافات جلد سامنے آنے کی توقع ہے سوشل میڈیا پر یہ خبر شدید بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔














