Site icon بول نیوز

شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق شہر قائد میں دسمبر کے آخری ہفتے سے موسم سرد ہونا شروع ہوگا، جنوری کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان ہے۔

امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیشہ سردی دسمبر کے آخری ہفتے سے فروری کے وسط تک رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارشیں اور برفباری متوقع ہے، مگر کراچی میں موسم بدستور ایسے ہی رہے گا، کراچی میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Exit mobile version