Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت بخش سمجھ کر کھائی جانے والی چند نقصان دہ غذائیں

اسٹرابیری، بلیوبیری، ونیلا فلیورڈ دہی میں عام سادہ دہی کی نسبت 3 گنا زیادہ شکر ہوتی ہے

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے تاہم آپ کی خوراک کچھ ایسی غذائیں بھی شامل ہوتی ہیں، جو بظاہر تو صحت بخش سمجھی جاتی ہیں لیکن آپ کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

یہاں پر ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

فلیورڈ دہی

 اسٹرابیری، بلیوبیری، ونیلا فلیورڈ دہی میں عام سادہ دہی کی نسبت 3 گنا زیادہ شکر ہوتی ہے،کوشش کریں کہ سادی دہی میں مختلف گریاں اور پھل شامل کر کے استعمال کریں، اس طرح آپ کو کم شکر، زیادہ فائبر اور مزید غذائی اجزاء ملیں گے۔

کیچپ

کھٹا میٹھا کیچپ جو ہر اسنیکس کے مزے کو دوبالا کر دیتا ہے صحت کے لیے مفید نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں بھی شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو موٹاپے اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، کوشش کریں کہ اس کی جگہ گھر میں تیار تازہ چٹنی استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ان 4 صحت بخش اسنیکس سے رات کی بے وقت بھوک کو مٹائیں

مایونیز

 مایونیز کے ایک کھانے کا چمچ میں 93.8 کیلوریز جبکہ اسی مقدار کے مسٹرڈ پیسٹ میں تقریباً 15 کیلوریز ہوتی ہے، اس لیے اب سینڈوچ پر مایونیز کے بجائے مسٹرڈ لگائیں۔

منجمد فرنچ فرائز

فرنچ فرائز کسے پسند نہیں ہے تاہم صحت بخش سمجھی جانے والی یہ غذا کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے،  مزیدار فرائز، چکنائی، نمک اور کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کے بجائے تازہ آلو کو ابال کر استعمال کریں۔

اچار

اچار تیل اور نمک  سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ اچار جیسے کھیرے سے بنے صحت بخش ہوتے ہیں، کیونکہ ان میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہے، اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی پائے جاتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم اس سے بہتر تازہ کھیرا ہے کوشش کریں اس میں سرکہ ملا کر استعمال کریں۔