مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ہے، رمضان المبارک میں بیسن کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری سنادی گئی ہے۔
اس حوالے سے چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن روف ابراہیم نے بتایا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں بیس کی فی کلو قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 100 سے 120 روپے کم ہوگئی، گزشتہ سال بیسن دوجہ اول فی کلو 330 روپے تھا، رواں سال 210 روپے کلو میں فروخت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بیسن میں کمی کی وجہ دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ کم ہونے سے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن کے مطابق چنے کی دال 300 روپے کلو سے کم ہوکر 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، مسور کی دال 310 روپے سے کم ہوکر 200 روپے پر آگئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہول سیل میں دالوں کی قیمت کم ہونے کے باوجود ریٹیل پر کم نہ ہونے پر تشویش ہے، پاکستان میں دالوں کی زیادہ امپورٹ بھی زرمبادلہ کا ضاع ہوتا ہے۔
روف ابراہیم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالانہ دالوں کی کھپت 18 ملین ٹن ہے، پاکستان میں امپورٹ 27 لاکھ ٹن کیا گیا جس کے باعث زرمبادلہ کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔


















