Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی یمن میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت

پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتا ہے

 اسلام آباد:  پاکستان کی جانب سے یمن میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں امن و استحکام کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سعودی عرب کی جانب سے یمن میں قیامِ امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ تمام یمنی فریقین ایسے کسی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام یمنی فریق طے شدہ پیرامیٹرز کی بنیاد پر جامع، مذاکراتی اور سیاسی حل کے لیے تعمیری اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے سفارتی کوششیں پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کا باعث بنیں گی اور ان کے نتیجے میں یمنی عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں