Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیلی گراف بھی فیلڈ مارشل کی کرشماتی سفارتکاری کا معترف، رپورٹ جاری

اسٹریٹجک ریٹرن ممکن بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عسکری اور سفارتی محاذ پر کلیدی کردار ادا کیا

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف نے پاکستان کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں 2025 میں آنے والی بے مثال بہتری پر تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان کے تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے، لیکن دوسری مدت میں پاکستان وائٹ ہاؤس میں اہم اور مؤثر شراکت دار بن گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منظرنامے میں پاکستان کا اسٹریٹجک ریٹرن ممکن بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عسکری اور سفارتی محاذ پر کلیدی کردار ادا کیا۔

آرٹیکل میں بتایا گیا کہ پاکستان نے واشنگٹن میں غیر روایتی سفارتکاری کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ بڑھایا اور وائٹ ہاؤس کے ماحول میں تبدیلی لائی۔

اہم پیش رفتوں میں ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی فوری امریکہ حوالگی، امریکی کانگریس میں دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ، اور بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود سفارتی سبقت حاصل کرنا شامل ہیں۔

پاکستان کو کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر تجارتی ٹیرف رعایتیں بھی دی گئیں اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کو اوول آفس میں براہِ راست رسائی حاصل ہوئی۔

مزید برآں، پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر کے غیر معمولی سفارتی اقدام کیا، جبکہ داعش خراسان کے کمانڈر جعفر کی گرفتاری اور ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی فوری حوالگی پاکستان کی سنجیدہ نیت کا مظہر بنی۔

جون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے آف دی ریکارڈ ملاقات نے اعتماد میں اضافہ کیا اور غزہ سیز فائر کے موقع پر انہیں “پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا گیا۔

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں مؤثر اور ذمہ دار اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط کی، جی سی سی ممالک سے قربت قائم کی اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات رکھے۔

ستمبر میں چھ کھرب ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر پر پاک-امریکا تعاون کا ایم او یو سائن ہونا عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابی کے اہم مظاہر میں شامل ہے۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان کی مؤثر اور ٹھوس سفارتکاری نے وائٹ ہاؤس میں اسے دوبارہ مرکزی حیثیت دلا دی اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد یافتہ شراکت دار کے طور پر اس کی شناخت کو مضبوط کیا ہے۔

متعلقہ خبریں