Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ کی وینزویلا میں امریکی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار

روس، چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا  نے وینزویلا پر حملے کی مذمت شدید مذمت کی ہے

اقوام متحدہ نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس عمل کے خطے پر تشویشناک اترات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ترجمان انتونیو گوتریس کے مطابق یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کر سکتی ہے، تمام ممالک کو بین الاقومی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائینگی: ٹرمپ

ترجمان انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ کولمبیا کی درخواست پر کل سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ روس، چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا  نے وینزویلا پر حملے کی مذمت شدید مذمت کی ہے۔