پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ان دنوں تیزی کا رجحان جاری ہے اور آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ، 100 انڈیکس پہلی بار نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
مارکیٹ میں اس وقت 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 15پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔


















