Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی ڈرامے کا چرچا، ہانیہ عامر کا او ایس ٹی چھا گیا

’میری زندگی ہے تو‘ کا بخار بنگلادیش پریمیئر لیگ تک جا پہنچا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنے نئے ڈرامے ’’میری زندگی ہے تو‘‘ کو ملنے والی شاندار پذیرائی پر نہایت خوش نظر آ رہی ہیں اور اب اس ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک سرحد پار بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بھی گونج اٹھا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بی پی ایل کے ایک اسٹیڈیم کا منظر دکھایا گیا۔

 ویڈیو میں کرکٹ ٹیمیں میدان میں موجود تھیں جبکہ پس منظر میں ’’میری زندگی ہے تو‘‘ کا مقبول او ایس ٹی چل رہا تھا، جس پر شائقین گانے کے بول کے ساتھ جھومتے اور گنگناتے نظر آئے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ’’میری زندگی ہے تو‘‘ کا جنون چھایا ہوا ہے۔ اس محبت بھرے لمحے پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے مختصر مگر جذباتی پیغام میں لکھا کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی اس منظر پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اوہ گاڈ! میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے جبکہ ایک اور مداح نے ہانیہ عامر کو ’’پاکستان کی شاہ رخ خان‘‘ قرار دیا۔ بعض صارفین نے بلال عباس اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو بھی خوب سراہا۔

واضح رہے کہ ’’میری زندگی ہے تو‘‘ ایک رومانوی اور جذباتی ڈرامہ ہے، جس کی کہانی ایک امیر مگر ضدی نوجوان کامیار (بلال عباس) اور ایک خوددار و خودمختار لڑکی آئرا (ہانیہ عامر) کے گرد گھومتی ہے۔

تاہم، اس ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے، جو ریلیز کے بعد سے ہی شائقین میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔