Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سردی کے ڈیرے، پارہ سنگل ڈجٹ تک گرگیا

کراچی میں اس وقت کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں

شہر قائد میں گزشتہ شب رواں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، پارہ سنگل ڈجٹ میں گرکر 9.5 ڈگری سینٹی گریڈر تک پہنچ گیا، تاہم سردی کی شدت مختلف علاقوں میں  5 تا 8 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، آج درجہ حرارت 20 تا 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج 20 تا 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چلینگی۔

شہر قائد میں آج مطلع صاف رہے گا تاہم آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔