Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سپر لیگ 11: گورننگ کونسل کا اہم اجلاس کب؟

اجلاس میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹ، شیڈول، آکشن، ڈائریکٹ سائننگ اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس کب ہوگا، اہم تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا، جس میں لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ورچوئل انداز میں ہوگا، دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد 8 فرنچائز کی موجودگی میں یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں: نئی فرنچائزز کی شمولیت: پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شہہ رگ بن گئی

اجلاس میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹ، شیڈول، آکشن، ڈائریکٹ سائننگ اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کے امکان پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل 11 کے آغاز کی تاریخ پر بھی فرنچائز کے ساتھ تفصیلی بات ہوگی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی 26 مارچ کی بجائے 23 مارچ کو لیگ کے آغاز کے لیے کوشاں ہے۔