لاہور: آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ممکنہ پاکستانی اسکواڈ کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سری لنکا کے دورے کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ مشاورت رواں ہفتے مکمل ہو جائے گی تاکہ اسکواڈ کا حتمی اعلان وقت پر کیا جا سکے۔
پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو پہلے ہی بھجوا دیے ہیں، اور 31 جنوری سے پہلے پی سی بی اسکواڈ میں ردوبدل کر سکتا ہے بشرطیکہ آئی سی سی کی اجازت حاصل کی جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: گورننگ کونسل کا اہم اجلاس کب؟
قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں: کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار۔
اس کے علاوہ ممکنہ سپورٹ کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور خواجہ نافع شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالصمد، محمد وسیم جونئیر اور عثمان خان شامل کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔
