سردیوں میں وزن کم کرنا ممکن ہے اگر خوراک اور لائف اسٹائل میں احتیاط اختیار کی جائے۔
ماہرین کے مطابق کچھ مخصوص غذائیں سردیوں میں نہ صرف صحت بخش ہیں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ 10 غذائیں:
سوپ
کھانے سے پہلے سوپ پینے سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ پانی سے بھرپور سوپ پیٹ کو جلد بھرتا ہے اور اضافی کھانے سے بچاتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
کیلوریز کم اور فائبر زیادہ والی سبزیاں، جیسے پالک اور ساگ، دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتیں۔ یہ غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور بھی ہوتی ہیں۔
سردیوں کے ترش پھل
مالٹے، چکوترے اور لیموں میں وٹامن سی اور فائبر ہوتا ہے، جو میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور پیٹ دیر تک بھرا رکھتا ہے۔
ونٹر سکواش
پیٹھا کدو اور دیگر سکواش میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو وزن کم کرنے میں مددگار ہیں۔
ہربل چائے
ادرک کی چائے، دار چینی کی چائے یا سبز چائے میٹابولزم کو بڑھاتی ہیں، ہاضمہ بہتر بناتی ہیں اور کیلوریز جلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
پروٹین
گوشت، مچھلی اور دیگر پروٹین سے بھرپور غذائیں دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتیں، مسلز بڑھاتے ہیں اور کیلوریز جلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔
دلیہ
گرم دلیے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، کاربوہائیڈریٹس دیر سے خارج ہوتے ہیں اور کئی گھنٹوں تک توانائی فراہم کرتے ہیں۔
یونانی دہی
پروٹین اور کیلشیئم سے بھرپور یونانی دہی میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے، مسلز بڑھاتا ہے اور بھوک کم لگنے دیتا ہے۔
گرم مصالحے
لال مرچ، ہلدی اور دار چینی سے جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے، کیلوریز جلتی ہیں اور میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔
خشک میوے اور بیج
صحت مند فیٹس، فائبر اور پروٹین سے بھرپور خشک میوے دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتے اور سنیک کے طور پر بہترین ہیں، جو زیادہ کھانے سے روکتے ہیں۔
ان غذاؤں کو متوازن خوراک کے ساتھ استعمال کریں تاکہ سردیوں میں صحت مند وزن برقرار رکھا جا سکے۔




















